کبھی کبھار جنسی عمل سے قبل کیا جانے والا عمل جنسی عمل سے زیادہ دلچسپ اور مزیدار ہو سکتا ہے۔ فور پلے دونوں پارٹنرز کے لیے مساوی طور پر پر جوش اور ہیجان انگیز ہو سکتا ہے اور اِس سے آپ کی جنسی عمل میں شمولیت مزید بہتر اور گہری ہو سکتی ہے۔ مندرجہ ذیل میں چند اہم ٹپس بیان کی جا رہی ہیں جن پر عمل کر کے مرد پارٹنر کو اِس عمل کے لیے مزید پرجوش بنایا جا سکتا ہے۔

1ذہنی و جسمانی دباؤ کو دور کرنے کے لیے سَر کا مساج

تھکن اور دباؤ سے بھرپور دن کی کوفت دور کرنے کے لیے ایک رومانونی انداز میں کیا جانے والے سر کے مساج کے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے؟ کیا آپ اِس بات سے واقف ہیں کہ ہمارے سر پر ایسے بہت سے مقامات موجود ہیں جو ہمیں جنسی عمل کی جانب راغب کرنے میں مدد دیتے ہیں؟ اپنے ہاتھوں کی مدد سے سر پر گول گول دائروں میں ہلکی ہلکی مالش کریں تا کہ آپ کے مر پارٹنر کا ذہنی دباؤ، تھکن اور کوفت دور ہو سکے اور اُس کا موڈ بہتر ہوتے ہوئے جنسی عمل کی جانب راغب ہو۔پھر آہستہ آہستہ اِس مساج کو نیچے کی جانب یعنی کہ گردن اور پھر کندھوں پر کرنا شروع کریں اور پھر کمر سے ہوتے ہوئے جسم کے نچلے حصے کی جانب جائیں۔ اِس سے نا صرف مرد پارٹنر کی تھکان دور ہو گی بلکہ ایک بہترین جنسی عمل کا آغاز بھی ہو گا۔

۔رانوں کو نرمی اور آہستگی سے رگڑنا 2

اپنے ہاتھوں کو استعمال کرتے ہوئے مرد پارٹنر کی رانوں پر ہلکے ہلکے مساج کریں، نیچے سے اوپر کی جانب حرکات میں تھوڑا دباؤ پیدا کریں اور پھر جب آپ اُس کے آلہ تناسل میں سختی محسوس کریں گی تو جان لیجئے کہ وہ جنسی عمل کے لیے بالکل تیار ہے۔

3۔ اپنی نگاہوں کا بھرپور استعمال کریں

محبت بھری نگاہوں سے اپنے پارٹنر کو دیکھنا آپ کے جنسی عمل کے آغاز اور پھر اِس عمل کو نہایت دلچسپ اور مسحور کن بنا سکتا ہے۔فور پلے کے درمیان اپنے ہاتھوں سے اُس کا آلہ تناسل تھامیں اور نگاہوں میں نگاہیں ڈال کر محبت سے دیکھیں تا کہ اُسے جنسی عمل میں زیادہ لذت آئے۔اسی طرح جب جنسی عمل کا آغاز ہو جائے تب بھی اپنے پارٹنر سے نگاہیں مت چرائیں بلکہ رومانوی انداز میں اسے دیکھیں۔

4۔کپڑے اتارنے کے عمل سے اپنی ترنگ بڑھائیں

زرا سوچیں کہ آپ اپنے شریک ِ حیات سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور وہ مختصر کپڑوں میں آپ کے آس پاس موجود ہو تو آپ کی کیا کیفیت ہو گی۔ ہمیشہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنے سب سے اچھے اور خوبصورت انڈر گارمنٹس پہن رکھے ہیں، یہ ایسے انڈر گارمنٹس ہونے چاہئے جو آرام دہ بھی ہوں اور انہیں آسانی سے اتارا بھی جا سکتا ہو۔ اِس سارے عمل سے قبل اپنی پرائیویسی یعنی کہ تنہائی کو یقینی بنائیں۔ کمرے کی کھڑکیوں، دروازوں وغیرہ کو بند کردیں یا پرے وغیرہ ڈال دیں تا کہ کوئی آپ کو اِس حالت میں نہ دیکھ سکے۔ آپ اپنا موڈ مزید بہتر بنانے کے لیے کمرے میں کسی قسم کا رومانوی میوزک بھی چلا سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے آپ کے جنسی عمل کی لذت مزید بڑھ جائے گی۔  اب دونوں پارٹنر رومانوی انداز میں ایک دوسرے کے کپڑے اتاریں اور محبت میں ڈوب جائیں۔

5۔کان کی لو پر بوسہ کرنا

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے کان کی لو (lobe)   پر سینکڑوں نسیں موجود ہوتی ہیں اور کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اِس میں سے کافی زیادہ نسیں جنسی خواہش کو ابھارنے کے لیے بھی ہوتی ہیں۔ اسی لیے ہم آپ کو تجویز کرتے ہیں کہ جنسی عمل کے آغاز سے قبل foreplay   کرتے ہوئے مرد پارٹنر کے گالوں پر بوسہ لیتے ہوئے اُس کے کانوں تک جائیں اور پھر اُس کے کانوں کی لو پر آہستگی کے ساتھ بوسہ لیں، اُسے زبان سے چھوئیں اور مرد کی جنسی خواہش کو جگائیں۔ اسی طرح دوبارہ اُس کے ہونٹوں پر بوسہ دیتے ہوئے دوسرے کان کی جانب بڑھیں اور یہی عمل دوبارہ دوہرائیں۔ ہمارے کان ہمارے جسم کا ایک حساس حصہ ہوتے ہیں لہذا اِس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ اُس کے کانوں کے ساتھ ضرور کھیلیں تا کہ جنسی عمل کے دوران اُس کی شمولیت زیادہ سے زیادہ بڑھتی جائے۔

6۔ڈرٹی ٹاک (dirty talk)

اپنے پارٹنر کے کان میں مدھم سی شرارت بھری سرگوشی اُس کا موڈ اور جنسی عمل میں اُس کی شمولیت کو مزید بہتر کر سکتی ہیں۔ یہاں کان میں سرگوشی سے مراد کسی قسم کی فحش گوئی نہیں ہے۔ بس اسے یہی بتائیں کہ آپ اسے کتنا پسند کرتی ہیں اور آپ کے دل میں اُس کے لیے کتنے رومانوی جذبات موجود ہیں۔آپ خود محسوس کریں گی کہ ایسا کرنے سے آپ کے پارٹنر کی جنسی عمل میں شمولیت اور کارگردگی بہت بہتر ہو جائے گی۔جنسی خواہشات سے متعلق گفتگو بھی آپ کے جنسی عمل کو مزید خوشگوار بنا سکتی ہے۔

https://www.durex.co.uk/blogs/explore-sex/7-foreplay-tips-to-drive-him-wild