جب بات ہو مباشرت یعنی جنسی عمل کی توآپ کے لیے چند باتیں جاننا اور اُن پر عمل کرنا لازمی ہے۔یہ بات یاد رکھیں کہ مباشرت ایک لذت و سکون سے بھرپور عمل ہے جس سے آپ اور آپ کا پارٹنر دونوں بھرپور لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن اِس کے کچھ آداب بھی ہیں جن سے آپ دونوں کا آگاہ ہونا ضروری ہے۔ یہ باتیں آپ دونوں کو اِس عمل کو زیادہ سے زیادہ انجوائے کرنے کے قابل بنائیں گی۔

1۔خود غرض مت بنیں!

اگر آپ جنسی عمل کے دوران جلدی فارغ ہو جاتے ہیں اور آپ کی شریک ِ حیات اُس وقت تک فارغ نہیں ہوتی ہے تو ایسی صورت میں آپ کو خود غرضی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔ یاد رکھیں کہ مباشرت کا عمل اُس وقت مکمل ہوتا ہے جب دونوں شریک ِ حیات فارغ ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ کی شریک ِ حیات کو اِس عمل میں بالفرض 30وقت کا ٹائم لگتا ہے تو یہ کوئی پریشانی یا غلط بات نہیں ہے۔ آپ کو چاہئے کہ اگر آپ جلدی فارغ ہو گئے ہیں تو کچھ منٹ ریسٹ کریں (اگر ضروری ہوتو) اور اُس کے بعد اپنی شریک ِ حیات کی جانب دوبارہ متوجہ ہوں تا کہ اُس کا یہ عمل مکمل ہو سکے۔

2۔بات چیت کرنا سیکھیں!

آپ نے بچپن سے ہمیشہ یہی سنا اور سیکھا ہو گا کہ دیانتداری سے اچھی کوئی شے نہیں ہے۔آپ نے مباشرت کے عمل کے دوران بھی اس بات پر عمل کرنا ہے۔ایسا ممکن نہیں ہے کہ آپ کی شریک ِ حیات آپ کے دماغ میں موجود سوچ یا آپ کے دل میں چھپے جذبے کو ہر مرتبہ با آسانی سمجھ لے۔اگر کسی جنسی عمل کی پوزیشن میں آپ آرام دہ محسوس نہیں کرتے ہیں یا شریک ِحیات کی جانب سے کیا جانے والا کوئی عمل آپ کو پسند نہیں ہے تو براہ ِ مہربانی اُس سے بات چیت کریں اور اپنا موقف سمجھائیں۔دوسروں کو بنا کچھ کہے یہ سمجھ لینا کہ وہ آپ کی بات کو جان لے تو ایسا سوچنا یقینا غلط ہے۔ بات چیت سے آپ اپنا ہر مسئلے ٹھیک کر سکتے ہیں بشمول جنسی عمل کے۔لہذا بات چیت کرنے کی عادت ڈالیں کیونکہ ایسا کرنا سے آپ کی ازدواجی زندگی خوشیوں سے بھر سکتی ہے۔

3۔گھورنے سے گریز کریں!

جنسی عمل کے دوران شریک ِ حیات کی آنکھوں میں دیکھنا ایک رومانوی عمل ہے لیکن اگر آپ ایسے انداز میں دیکھ یا گھور رہے ہیں جس سے اُسے پریشانی یا تشویش کا گمان ہو رہا ہے تو براہ ِ مہربانی ایسا کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ نہایت عجیب لگتا ہے۔

4۔آوازوں کی مدد سے اپنے جذبات کا اظہار کرنا سیکھیں!

جنسی عمل کے دوران مکمل خاموش رہنے سے بہتر ہے کہ آپ تھوڑی بہت "اوہ"  اور  "آہ"ٹائپ کی آوازیں نکالیں۔ایسا کرنے سے شریک ِ حیات کو اندازہ ہو جائے گا کہ آیا آپ لطف اندوز ہو رہے ہیں یا نہیں۔اِس طرح آپ دونوں کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ کونسے فعل سے دونوں کو زیادہ لذت حاصل ہوتی ہے۔

5۔صفائی میں تعاون

  

6۔یاد رکھیں کہ فور پلے آپشنل نہیں ہے

تھوڑے سے بوس و کنار کے بعد مباشرت کا آغاز کرنا درست عمل نہیں ہے۔ یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ شریک ِ حیات کو اِس عمل کے آغاز میں کتنا وقت لگ سکتا ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک دوسرے کو لذت و سکون مہیا کرنا سیکھیں۔

7۔ اپنی ذاتی صفائی کا خیال رکھیں

اگرآپ ایک ہی زیر ِ جامہ (انڈروئیر)بغیر دھوئے بار بار پہننے کے عادی ہیں تو براہ ِ مہربانی اِس عادت کو ترک کر دیں۔اپنی شریک ِ حیات کے پاس بغیر خود کو صاف ستھرا کیے ہر گز نہ جائیں۔سانس اور جسم کی اچھی خوشبو اور پورے جسم کی صفائی ستھرائی نہایت ضروری ہے اور آپ کی شریک ِ حیات اس بات کی توقع رکھتی ہے کہ آپ اِس پر ہر صورت عمل پیرا ہوں۔

8۔اپنا دھیان مت بانٹیں

جنسی عمل کے دوران کسی پارٹنر کی جانب سے عمل کو درمیان سے روکنا ایک نہایت نا خوشگوار عمل ہے،خاص طور پر جب آپ کو دوران میں موبائل فون استعمال کرنا ہو۔ اگر آپ کو ایسی کوئی ضرورت درپیش آئے تو براہ ِ مہربانی نہایت شائستگی کے ساتھ پہلے اپنے پارٹنر کو مطلع کریں اور بعد ازاں جس مقام سے آپ نے اپنا جنسی عمل چھوڑا تھا، وہیں سے اُس کا دوبارہ آغاز کریں۔

9۔آغوش میں بھرنا (ایک دوسرے سے لپٹنا)

مباشرت کے بعد صفائی وغیرہ کے لیے واش روم جانے میں عجلت کا مظاہرہ مت کریں۔ جنسی عمل کے بعد ایک دوسرے کی بانہوں میں بانہیں ڈال کر لیٹنا اور کچھ وقت گزارنا جنسی عمل کے آداب کا ایک لازمی حصہ ہے۔

10۔ کوئی بھی نیا عمل (جیسے کہ نئی جنسی پوزیشن)وغیرہ کرنے سے قبل اپنے ساتھی سے اجازت لیں!

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ کوئی نئی پوزیشن یا عمل کرنے کے موڈ میں ہوتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو ایسا کرنے سے قبل اپنے پارٹنر کو آگاہ کریں اور اُس کی اجازت لیں۔ بہت سے سیکس ایڈویچر ایسے ہیں جو شاید آپ کو پسند ہوں جیسے کہ کسی خاص شے (چاکلیٹ ساس)سے پارٹنر کے جسم کا مساج کرنا وغیرہ لیکن ایسا ضروری نہیں ہے کہ آپ کے پارٹنر کو بھی اِس میں دلچسپی ہو۔

11۔ اپنی سوچ کھلی /روشن رکھیں

جب آپ پہلی مرتبہ جنسی عمل کرنے جا رہے ہوتے ہیں تو آپ اور آپ کے پارٹنر کے دماغ میں ہمیشہ پہلے سے بہت کچھ خیالات اور تصورات موجود ہوتے ہیں لیکن یاد رکھیں کہ جنسی عمل ہر فرد کے لیے مختلف ہوتا ہے، اس لیے ایسا ضروری نہیں ہے کہ پہلی ہی بار سب کچھ بالکل ویسا ہی ہو جیسا کہ آپ نے سوچ رکھا ہے۔

https://www.hindustantimes.com/sex-and-relationships/the-clitoris-locater-orgasm-timer-and-oral-sex-10-things-women-wish-men-knew/story-C09vk1oPrFl93iZsSDsgzI.html