ہم آپ کی جنسی زندگی کو مزید پرجوش اور دلچسپ بنانے کے لیے ذیل میں کچھ سیکس پوزیشنز تجویز کر رہے ہیں جنہیں آپ کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ ضرور کر کے دیکھنا چاہئے۔ جنسی عمل کے دوران اپنی پوزیشن کو تبدیل کرنا اور نئے انداز اختیار کرنا آپ کی جنسی زندگی کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ اِس طرح نہ صرف آپ کی اپنے شریک ِ حیات کے ساتھ قربت اور بے تکلفی بڑھتی ہے بلکہ آپ کو یہ جاننے میں بھی مدد ملتی ہے کہ جنسی عمل کے دوران کونسی پوزیشن اور عمل آپ کو زیادہ تسکین پہنچاتے ہیں۔ آئیں ذیل میں موجود کچھ دلچسپ پوزیشنز کا جائزہ لیتے ہیں۔

.1اسپوننگ

یہ سیکس پوزیشن سردیوں کے لیے مثالی ہے جب آپ اپنے پارٹنر کو کمر کی جانب سے دونوں بازؤں سے پکڑ کر بستر میں لیٹنا چاہتے ہوں (وضاحت کے لیے اوپر موجود تصویر ملاحظہ کریں)۔ اس پوزیشن کے لیے لازمی ہے کہ دونوں پارٹنرز ایک ہی جانب کروٹ سے لیٹے ہوں۔ مر د پارٹنر اپنا آلہ تناسل عورت پارٹنر کی اندام ِ نہانی میں داخل کرے گا، اس پوزیشن میں clitoris   (اندام ِ نہانی کا وہ حصہ جس سے عورت کو شہوت ملتی ہے)کو دونوں میں سے کوئی بھی پارٹنر جنسی عمل کے لیے ترغیب دے سکتا ہے۔

مشنری پوزیشن .2undefined

یہ پوریشن بھی سردیوں کے دنوں میں آپ کو تجویز کی جاتی ہے بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ اگر آپ پہلی مرتبہ جنسی عمل سے متعارف ہو رہے ہیں تو اِس پوزیشن کے مطابق عمل انجام دیں تو غلط نہ ہو گا۔ اس پوزیشن میں دونوں پارٹنرز کے درمیان رومانوی جذبات زیادہ بہتر ابھر کے آتے ہیں کیونکہ دونوں اِس پوزیشن میں ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ اس پوزیشن میں عورت بستر پر بالکل سیدھی لیٹ جاتی ہے اور اپنے کولہوں کے نیچے تکیہ رکھ لیتی ہے جبکہ مرد پارٹنر عورت کی ٹانگوں کے درمیان سے اُس کے اوپر آتا ہے اور اپنا آلہ تناسل اندر کی جانب کرتا ہے۔ اس طرح دونوں پارٹنرز کے جسم ایک دوسرے کے اوپر بالکل سیدھی سمت میں ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو یہ پوزیشن سمجھنے میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا ہے تو براہ ِ مہربانی ساتھ موجود تصویر ملاحظہ کریں۔

صوفہ پر جنسی عمل .3undefined

اگر آپ اپنے پارٹنر کے ساتھ صوفے پر بیٹھے کوئی رومینٹک فلم دیکھ رہے ہیں اور اچانک ہی آپ دونوں کا جنسی عمل کے لیے موڈ بن جائے اور اگر اسی وقت صوفے پر بیٹھے بیٹھے ایسا کرنا چاہیں تو یہ پوزیشن آپ کے لیے بہترین ہے۔ اس پوزیشن میں مرد پارٹنر صوفے پر بیٹھتا ہے اور عورت پارٹنر اپنی ٹانگوں کو پھیلا کر اُس کے آلہ تناسل کے اوپر بیٹھتی ہے۔ یہ ایسے لوگوں کے لیے بھی بہترین ہے جو نہایت سست ہیں اور صوفے پر لیٹے رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ لیکن اِس پوزیشن میں جنسی عمل انجام دیتے ہوئے اِس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کا صوفہ گندا/خراب نہ ہونے پائے۔

The Lotus .4(کنول کا پھول والی پوزیشن)

کیا آپ اپنے ازدواجی تعلق میں مزید گرم جوشی پیدا کرنا چاہتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو پھر جان لیجئے کہ LOTUS POSITION  یعنی کنول کے پھول والی پوزیشن آپ کا بہترین انتخاب ہے۔ رومانیت اور جو ش و ولولہ سے بھرپور یہ پوزیشن جوڑوں کی سب سے زیادہ پسندیدہ پوزیشن ہے۔ اس پوزیشن میں مر پارٹنر اپنی ٹانگیں پھیلا کر بیٹھتا ہے اور عورت پارٹنر مرد کی ٹانگوں پر اِس اندا ز میں بیٹھتی ہے کہ سخت آلہ تناسل اُس کی اندام ِ نہانی کے اندر چلا جائے۔اور پھر دونوں ایک دوسرے کے جسم کو ہاتھوں اور ٹانگوں کی مدد سے تھام لیتے ہیں۔اس پوزیشن سے جوڑے کو بے پناہ مسرت اور جوش و ولولے کا احساس ہوتا ہے۔  اگر آپ کو یہ پوزیشن سمجھنے میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا ہے تو براہ ِ مہربانی ساتھ موجود تصویر ملاحظہ کریں۔

Cow Girl .5 پوزیشن

Cow Girl  پوزیشن بھی جوڑوں کے درمیان کافی مقبول ہے۔ اس پوزیشن میں مرد پارٹنر بالکل سیدھا لیٹ جاتا ہے جبکہ عورت پارٹنر اُس کے اوپر اِس انداز میں بیٹھتی ہے کہ مرد پارٹنر کا سخت آلہ تناسل اُس کی اندام ِ نہانی کے اندر چلا جائے۔یہ پوزیشن بیٹھ کر اور لیٹ کر،کسی بھی انداز میں کی جا سکتی ہے۔اس کا دارومدار آپ کے موڈ اور آرام پر منحصر ہے۔

Advanced Crab Walk. 6

یہ ایک ایڈوینچر سے بھرپور اور تخلیقی انداز کی پوزیشن ہے جو کہ جوڑوں میں خاصی مقبول اور پسند کی جاتی ہے۔ پہلے پہل آپ کو اِس پوزیشن کو سمجھنے اور بنانے میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے لہذا آپ نے پوری طرح تحمل کا مظاہرہ کرنا ہے۔ اس پوزیشن میں دونوں پارٹنرز کو Crab Walk Position   یعنی کے کیکڑے کے چلنے جیسے انداز میں کھڑا ہونا ہوتا ہے۔ پھر عورت پارٹنر اپنے کولہے اوپر کی جانب اٹھاتی ہے اور مرد پارٹنر اُس کی اندام ِ نہانی میں اپنا آلہ تناسل داخل کرتا ہے اور اِس طرح ایک نہایت منفرد اور دلچسپ انداز میں جنسی عمل انجام دیا جاتا ہے۔

Legs Up Missionary. 7

اس پوزیشن کو عام طور پر Plow Position   بھی کہا جاتا ہے اور یہ پوزیشن جوڑوں میں خاصی مقبول ہے۔ آپ اِس پوزیشن کے حصول کے لیے جنسی عمل کا آغاز مشنری پوزیشن میں کریں گے،اس کے بعد عورت پارٹنر اپنے کولہوں کو اوپر کی جانب اٹھاتے ہوئے ٹانگوں کو ہوا میں بلند کرے گی۔اس موقع پر مرد پارٹنر اپنا آلہ تناسل عورت پارٹنر کے اندر داخل کرے گا اور عورت اپنی ٹانگوں کو مرد کے کندھوں پر رکھ دے گی اور اِس طرح سے جنسی عمل انجام دیا جائے گا۔

Marks The Spot. 8

کیا آپ نے کبھی گھر میں کسی مختلف مقام پر جنسی عمل انجام دینے کے بارے میں سوچا ہے جیسے کہ کچن کے سلیب پر یا ڈائننگ ٹیبل کے اوپر۔اگر ہاں تو یقین جانیں کہ یہ پوزیشن آپ کو بے حد پسند آئے گی۔ اس پوزیشن میں عورت پارٹنر سیدھی لیٹتی ہے اور مرد جو کہ کھڑا ہوا ہے وہ اپنا آلہ تناسل اُس کی اندام ِ نہانی کے اندر ڈالتا ہے، عورت اپنی ٹانگوں کو گھٹنوں کی جانب سے موڑتے ہوئے آدمی کی کمر کے اطراف حائل کر دیتی ہے اور اپنی ٹانگوں کی مدد سے مرد کو اندر کی جانب دھکیلتی ہے تا کہ آلہ تناسل زیادہ سے زیادہ اندر کی جانب جا سکے۔ یہ پوزیشن ایسے مردوں کے لیے نہایت مناسب ہے جن کا آلہ تناسل چھوٹا ہوتا ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اِن پوزیشنز کو ضرور ٹرائے کریں گے اور اپنی ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنائیں گے۔ آپ اپنے شریک ِ حیات کی پسند کے مطابق نئی پوزیشنز کی کھوج بھی کر سکتے ہیں تا کہ آپ دونوں جنسی عمل سے زیادہ سے زیادہ لذت حاصل کریں۔

https://www.bustle.com/wellness/the-20-best-sex-positions-6902619