کپڑے، جوتے، ٹوائلٹ میں استعمال کی اشیاء،کتابیں وغیرہ وغیرہ۔۔۔یہ سب تو آپ لازمی طور پر اپنے ساتھ رکھتے ہی ہیں۔ لیکن ہم جانتے ہیں کہ ایک سوال لازمی آپ کے ذہن میں ابھرتا ہے، وہ یہ کہ کیا آپ کو کنڈوم اور لیوب اپنے ساتھ لے جانا چاہیے؟؟؟سفر کے دوران اکثر ایسا ہی ہوتا ہے کہ ہمارا سفری بیگ راستے میں کھل جائے یا کسی مقام پر سیکیورٹی کے نام پر چیک کیا جائے تو ایسے میں اگر اُس کے اندر کنڈوم اور لیوب موجود ہوتا ہے تو ہمیں خاصی شرمندگی محسوس ہوتی ہے لیکن یہاں میں آپ کو ایک دلچسپ بات بتاتا چلوں کہ صرف آپ ایسے نہیں ہیں جن کے ساتھ ایسی صورتحال پیش آئی ہو یا جو اِس طرح سے سوچتے ہوں۔

اسی لیے ہم آپ کو کچھ مشورے دینا چاہتے ہیں جن کا آپ کو ہنی مون پر جاتے ہوئے سامان کی پیکنگ کے دوران خیال رکھنا چاہئے۔

سب سے پہلے تو ایسے طریقہ کار کا انتخاب کریں جس کے ذریعے آپ کم از کم جگہ میں زیادہ سے زیادہ سامان با آسانی ایڈجسٹ کر سکیں،اگر آپ ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کر رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ آپ کے پاس سامان لے جانے کی ایک حد مقرر ہے،اِس لیے صرف انہی اشیاء کا انتخاب کریں جو آپ کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

1۔ صرف ضروری سامان کا انتخاب کریں! سفر پر جاتے ہوئے سامان پیک کرنے کے لیے یہ آپ کا پہلا اصول ہونا چاہئے۔آپ کا ہنی مون کسی بھی مقام پر ہو۔  جیسے کہ سمندر، پہاڑی علاقہ، سفاری، ایڈوینچر وغیرہ وغیرہ۔آپ نے صرف وہی سامان اپنے سوٹ کیس میں رکھنا ہے جو آپ کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اگر کسی آئٹم کے بارے میں آپ کے دل میں یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ شاید آپ اسے استعمال نہ کریں یا شاید آپ اِس کے بغیر بھی گزارا کر سکتے ہیں تو پھر اُسے اپنے ساتھ لے جانے والے سامان کی فہرست سے باہر نکال دیں۔ آپ اِس طریقے پر عمل کر کے اپنے سامان کو زیادہ ہونے سے روک سکتے ہیں۔

2۔ سوٹ کیس سفر پہ آپ کے بہترین ساتھی ہو تے ہیں؛ جانتے ہیں کیسے؟ وہ اِس طرح کہ سوٹ کیس کا اپنا وزن جتنا ہلکا ہو گا آپ کے اتنے ہی کلو گرام بچیں گے۔ بھاری سوٹ کیس کا مطلب ہے کہ زیادہ وزن اور زیادہ وزن کا مطلب ہے سامان کے اضافی وزن پر اضافی پیسے ادا کرنا۔

3۔ اپنے بھاری وزن والے کپڑے پہن پر سفر پہ جائیں! ہم جانتے ہیں کہ یہ سننے میں تھوڑا عجیب لگتا ہے لیکن یقین جانیں کہ اپنا سفری سامان مقررہ وزن کے اندر رکھنے کا یہ بھی ایک طریقہ ہے۔ جب آپ اپنے بھاری کپڑے پہن پر ہوائی جہاز پر جاتے ہیں تو اِس طرح وہ کپڑے آپ کو اپنے سوٹ کیس میں نہیں رکھنے پڑے۔اس طرح آپ کے سوٹ کیس کا وزن کم ہوتا ہے اور آپ کو اضافی وزن کی صورت میں اضافی رقم کی ادائیگی بھی نہیں کرنی پڑتی اور جو وزن اور جگہ آپ کے پاس بچتی ہے، آپ اُس میں کچھ اور سامان بھی لے جا سکتے ہیں۔ ہے ناں فائدے کی بات؟؟؟

4۔ سب سے اہم سامان کی لسٹ بنائیں اور اسے ساتھ رکھنا کبھی نہ بھولیں:یہاں اہم سامان سے ہماری مراد ہے آپ کے پاس پورٹ، سفر سے متعلق دستاویزات جیسے کہ ٹکٹ، بورڈنگ کارڈز، کریڈٹ کارڈز، موبائل فونز، جس ہوٹل /مقام پر آپ کا قیام ہے اُس کی بکنگ وغیرہ کی تفصیلات اور فارن کرنسی۔ہم آپ کو تجویز دیتے ہیں کہ آپ ایک چیک لسٹ ترتیب دیں اور پھر اُس کے مطابق اپنے ضروری سامان پر نگاہ رکھیں تا کہ آپ کچھ نہ بھولیں اور مزے سے اپنا ہنی مون کا سفر انجوائے کریں۔

کیا ہوائی جہاز میں کنڈوم ساتھ لے جانے کی اجازت ہے؟

اگر آپ بھی باقی لوگوں کی طرح یہی سوچتے ہیں کہ ہوائی جہاز پر کنڈوم ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہے تو پھر آپ سکون کا سانس لیں اور اطمینان رکھیں کیونکہ آپ جہاز پر اپنے ساتھ کنڈوم لے جا سکتے ہیں، صرف یہی نہیں اگر آپ بحری جہاز یا کوچز میں بھی سفر کرنے والے ہیں تو وہاں بھی آپ اپنے ساتھ کنڈوم رکھ سکتے ہیں۔ ہوائی سفر کے دوران، آپ کنڈوم کو اپنے لگیج کے علاوہ ہاتھ میں موجود بیگ (hand carry)  میں بھی رکھ سکتے ہیں اور اِس سلسلے میں آپ کو پریشان یا شرمندہ ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ کو اِس کی اجازت حاصل ہے لیکن اِس بات کا ہمیشہ خیال رکھیں کہ کنڈوم کو سفر کے دوران اِس طرح اپنے سامان میں رکھیں کہ انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے ورنہ اُن کی موثریت متاثر ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کے ذہن میں اس وقت یہ سوال ابھر رہا ہے کہ ہم ایسا کیوں کہہ رہے ہیں تو آپ یاد رکھیں کہ سفر کے دوران ہوائی سفر کے اندر درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے جس سے کنڈوم کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ایسی صورت میں آپ کنڈوم کو اپنے ہینڈ کیری سامان میں رکھ سکتے ہیں کیونکہ جس جگہ یہ ہینڈ کیری رکھا جاتا ہے، وہاں درجہ حرارت میں اتنی زیادہ تبدیلی رونما نہیں ہوتی ہے جس سے کنڈوم کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہو۔

کیا ہوائی جہاز میں کنڈوم ساتھ لے جانے کی اجازت ہے؟

جی ہاں! لیکن اگر آپ اپنے ہینڈ کیری میں لیوب اپنے ساتھ رکھ رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ انسداد ِ دہشتگردی قوانین کے باعث 100ملی لیٹر سے زیادہ مقدار میں کوئی مائع (liquid)   اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتے۔ ایسے موقع پر ہم آپ کو Durex Carry on Travelling Pack   اپنے ساتھ لے جانے کی تجویز دیتے ہیں، اس پیک میں 12عددDurex Extended Pleasure   کنڈومز کے ساتھ 50   ملی لیٹر کی Durex Play Tingling Gel Lube   بھی موجود ہے جسے آپ اپنے ہینڈ لگیج میں با آسانی رکھ سکتے ہیں۔ آپ Durex   کاSaucy Weekender   اور  Play Whilst You're Away   بھی اپنے ساتھ ہینڈ لگیج میں لے جا سکتے ہیں کیونکہ انہیں بھی خاص طور پر ہنی مون اور چھٹیوں پر ساتھ لے جانے کے مقصد سے بنایا گیا ہے۔

اگر آپ اپنے چیک اِن لگیج میں لیوب رکھنا چاہتے ہیں تو ایسی صورت میں آپ کو کسی رکاوٹ یا پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔اس لیے آپ با آسانی لیبریکینٹس کی بڑی بوتل خرید کر ساتھ لے جا سکتے ہیں۔

ہنی مون نئے شادی شدہ جوڑوں کے لیے ایک دوسرے کو جاننے کا بہترین ذریعہ ہے۔آپ اس موقع پر اپنے اور اپنے شریک ِ حیات کے بارے میں بہت کچھ جان سکتے ہیں۔ اس موقع پر آپ کو ایک دوسرے کی جنسی ترجیحات و خواہشات کے بارے میں جاننے اور سمجھنے کا بہترین موقع میسر آتا ہے۔آپ جس ملک جا رہے ہیں وہاں عوامی مقامات پر اپنے شریک ِ حیات سے محبت کے اظہار کے بارے میں قوائد کی جانکاری سے خود کو ضرور آگاہ رکھیں۔ ہمیشہ محفوظ رہیں اور محبتوں کو برقرار رکھنے پر یقین رکھیں!

https://www.durex.co.uk/blogs/explore-sex/what-to-pack-for-your-romantic-getaway